یومِ جمہوریہ کے موقع پر ہندوستانی نوجوان نسل کیلئے ایک بہترین فلم
جمعہ کی شام سکینڈ شو دیکھنے کا اتفاق ہوا، تھیٹر میں مختلف ممالک کے تماش بین موجود تھے جس سے اندازہ ہوتا ہے عامر خان واقع عالمی شہرت یافتہ ہے، اِس فلم کو دیکھنے کیلئے سنیما ہال کے اندر اور باہر ایسے کئی غیر ملکیوں کا ہجوم دیکھا جو ہندی کو بالکل نہیں سمجھتے مگر اُنکا جوش و جذبہ بتا رہا تھا کہ وہ عامر خان کی اداکاری دیکھنے آئے ہیں ـ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ امارات کے سبھی سنیما ہالوں میں مختلف ممالک کے لوگ ایک ہی صف میں بیٹھتے ہیں اور ایسا منظر یہاں کے ہندی سنیما ہالوں میں کچھ زیادہ ہی دیکھنے کو ملتا ہے ـ
ہمارے ملک کی اکثر ہندی فلمیں روایتوں پر مبنی ہیں یعنی کئی فلموں کی کہانیاں ایک جیسی! مگر آجکل بالی ووڈ سے آنے والی فلمیں ناظرین کو بہت بور کرتی ہیں کبھی تو رونے کو دل کرتا ہے ـ اسکے باوجود حیرت کی بات یہ ہے کہ آج بالی ووڈ کا جادو پوری دنیا میں ہر جگہ سر چڑھ کر بول رہا ہے ـ میں خود اپنی ٹی وی پر دیکھتا ہوں جس میں یوروپی، روسی کے علاوہ اور دیگر ممالک کے ٹیلیویژن چیانلوں میں ہندی فلموں کو وہاں کی مقامی زبانوں میں نشر کیا جاتا ہے ـ اسکے علاوہ ہانگ کانگ، جاپان، سنگاپور، ملیشیاء وغیرہ میں بھی لوگ ہندی فلموں کو بہت شوق سے دیکھتے ہیں ـ
رَنگ دے بسنتی : بہت دنوں بعد ایک اچھی اور بہترین فلم دیکھنا نصیب ہوا، عامر خان کے علاوہ سبھی کلاکاروں نے جم کر اداکاری کی اور فلم کی کہانی بھی جاندار ہے ـ رَنگ دے بسنتی دیکھنے کیلئے یہاں دبئی کے سبھی سنیما ہال آج بھی ہاؤز فل جا رہے ہیں ـ میرا خیال ہے ہندوستان کی نئی نسل کیلئے کچھ ایسی ہی فلمیں بنانی چاہئیں تاکہ اُنکے اندر مزید شعور جاگے اور پوری سنجیدگی کے ساتھ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی خدمات پیش کریں ـ
رَنگ دے بسنتی : ویب سائٹ
گنگاجل کے بعد فلمساز پرکاش جھا ایک بار پھر فلم بین کی امیدوں پر کھرے اُتر رہے ہیں، جھا کے ڈائریکشن اور اجئے دیوگن، نانا پاٹیکر کا منجھا ہوا رول اِس فلم کی جان ہے ـ حالانکہ فلم کی کہانی اختتام پر ڈرامائی موڑ اپنا لیتی ہے لیکن پھر بھی یہ فلم ناظرین کو پورے ڈھائی گھنٹوں تک باندھے رکھتی ہے ـ اِس مووی میں سب سے حیران کُن بات یہ ہے کہ بِپاشا باسو پورے کپڑوں میں نظر آئیں جو کہ اُنکے چاہنے والوں کیلئے ایک چونکا دینے والی بات ہے ـ
فلم اَپہرَن کی ویب سائٹ
فلم اَپہرَن کا ویب بلاگ
ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ 51 سالوں میں کسی سعودی شاہ کو دنیا کے سب سے بڑے سیکولر اور جمہوری ملک ہندوستان آنا نصیب ہوا ـ خادم الحرمین الشریفن اور سعودی عرب کے موجودہ ولی عہد شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز دورہ ہند کیلئے نکل پڑے ہیں اور رات کے کسی بھی پہر ہندوستان میں نظر آسکتے ہیں ـ وہ یہاں اپنے قیام کے دوران صدر جمہوریہ
جناب عبدالکلام اور وزیراعظم مسٹر منموہن سنگھ سے ملاقات کا شرف حاصل کریں گے ساتھ ہی اپنے پسندیدہ موضوعات جیسے دہشت گردی، توانائی اور دفاع کو ہندوستانی رہنماؤں کے ساتھ شیئر کریں گے ـ علاوہ ازیں یہاں کے فلاحی و سماجی اداروں کے سربراہان سے ملکر چندے و عطیہ جات کے لین دین پر بھی غور فرمائیں گے اِس موقع پر دینی مدارس والوں کو سعودی شاہ کے اِرد گِرد پنکھ مارنے کی بھی گنجائش نہیں ہوگی کیونکہ وہ سخت سیکوریٹی میں ہونگے ـ دوسری طرف ائمہ اور علماؤں نے شاہ سعودی عربیہ کی آمد کا خیر مقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ دہشت گردی کے لگے دھبّوں کو ساتھ ملکر دھونے میں آسانی ہوگی ـ یہ وہی شاہ ہیں جو سعودی عرب کے ولی عہد بننے کے بعد مجاہدین کو للکارتے ہوئے امریکہ کی قربت حاصل کی، فی الحال وہ ایک امریکی سپاہی کیطرح مجاہدوں کو پکڑ کر امریکہ کے حوالے کر رہے ہیں ـ میڈیا والوں نے خیال ظاہر کیا یہاں پہنچ کر شاہ عبداللہ ہندوستانی مسلمانوں کے کسی خاص فرقے سے ملکر عراق، افغانستان اور فلسطین جیسے پیچیدہ مسائل پر جذباتی انداز سے گفتگو کرسکتے ہیں مگر ایران اور شام کے تازہ ترین حالات پر روشنی ڈالنے کیلئے اُنکے پاس شاید وقت نہیں ہوگا ـ شاہِ سعودی عرب چار دن تک ہندوستان کے سرکاری مہمان ہونگے، امید ہے وہ اپنی پہلی فرصت میں تاج محل جانا پسند فرمائیں گے تاکہ وہاں جاکر روایتی بِدعات کی رسم سے فیضیاب ہوسکیں ـ ہندوستان ہمیشہ سے بیت المقدس اور فلسطین کے بارے میں فکر مند رہتا ہے اور اِس موقع پر بھی سعودی ولی عہد سے کہنا چاہے گا کہ بین الاقوامی برادری سے باہمی گفت و شنید کا سلسلہ جاری رہے ـ مملکتہ السعودیہ جو کثرت سے تیل پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ہندوستان اِس ملک سے کثیر مقدار میں تیل خریدتا آرہا ہے، امید ہے سعودی شاہ سے ملاقات دونوں ملکوں کے بیچ تیل کی سودے بازی میں مزید آسانیاں ہونگی ساتھ ہی دوہرے ٹیکس کو ٹالنے اور دو طرفہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے سے متعلق سمجھوتوں پر دستخط بھی ہونگے اور پھر کبھی شام کو فرصت ملے تو چائے پینے کے بعد دہشت گردی کا موضوع بھی چھیڑیں گے ـ