راکیش مہرہ کی فلم ’’رنگ دے بسنتی‘‘ کو آسکرس کے بہترین غیر ملکی فلم کی کیٹگری میں ہندوستانی انٹری کیلئے چننے کے بعد، دیگر سات آسکر زمروں کیلئے بھی بھیجا گیا ہے اور اس بیچ سڈنی کے ہندوستانی فلم میلہ میں اسے بہترین فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا ـ فیصلہ سنانے والی جیوری ٹیم صرف آسٹریلیائی ماہرین پر مشتمل تھی ـ یہاں چوتھے ہندوستانی فلم میلہ میں کئی دوسری فلمیں بھی مقابلہ کیلئے آئی تھیں وشال بھاردواج کی ’’اُوم کارا‘‘، راج کمار ہیرانی کی ’’لگے رہو منّا بھائی‘‘، روہن سپی کی ’’بلف ماسٹر‘‘، اپوروالاکھیا کی ’’ایک اجنبی‘‘، پریہ درشن کی ’’چھپ چھپ کے‘‘ کرن جوہر کی ’’کبھی الوداع نہ کہنا‘‘ اور جنیفر بروا کی ’’میں نے گاندھی کو نہیں مارا‘‘ وغیرہ شامل تھیں ـ
جیٹلی اور جیکی چیان دونوں عرصہ دراز سے بڑے پردے پر ایکشن کے درخشاں ستاروں کی طرح چمکنے والے جو اسوقت چہروں پر لا تعداد جھریوں کے باوجود بھی ایکشن فلموں پر عالمی دب دبا رکھتے ہیں اور اب فلمی دنیا میں ایک نئے ایکشن ہیرو کا آنا اس بات کا اشارہ ہے کہ جیٹلی اور جیکی چیان دونوں کو فلم انڈسٹری سے الوداع کہنے کا وقت آگیا مگر ضروری نہیں کہ وہ بھی ہالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ارنالڈ کی طرح سیاست میں اتر جائیں لیکن افسوس کہ آج تک بروسلی کا ثانی وجود میں نہ آسکا ـ اسی مہینے ریلیز ہوئی نئی فلم ’’کنگفو ھوسل‘‘ جسکے ہیرو Stephen_Chow جو کہ خود رائٹر اور ڈائریکٹر بھی ہیں، شاندار پیمانے پر Kung fu Hustle کے ذریعے خود کا تعارف کرایا ـ اس فلم کی کہانی عام فلموں کی طرح نہیں مگر فنِ کنگفو کا ادب کرنے والے اس فلم کو احتراما ضرور دیکھیں گے ساتھ ہی فلم میں موجود ایفیکٹس جیٹلی کی پرانی فلمیں یاد آتی ہیں ـ اسوقت شہر میں ایک اور ایکشن فلم DANNY THE DOG جس میں جیٹلی نے مرکزی رول نبھایا ہے، یہاں کے تھیٹروں میں ہاؤز فل چل رہی ہے ـ

ایکشن کے شائقین کیلئے نئی فلم ’’کنگفو ھوسل‘‘ جس میں نئے جیکی چیان (Stephen_Chow) نے خود کا تعارف کرایا ـ یہ مووی ہندوستان، دبئی اور دنیا بھر کے سنیما ہالوں میں دکھائی جارہی ہے ـ