Archive for the ‘مذہب اور میں’ Category

17
Oct

مجھ سے میرا مذہب نہ پوچھو!

   Posted by: admin

بس میں ٹرین میں پلین میں یا جہاں کہیں بھی کوئی نیا ملجائے، علیک سلیک کے بعد بات چیت شروع ہوتی ہے پھر نام پوچھتے ہیں تو جواب میں بولتا ہوں کہ میرا نام شعیب ہے تو واپس کہتے ہیں اوہ آپ مسلمان ہو؟

میرے دل میں ایک ہی جواب غصّے میں نکلتا ہے “تیری ماں کی ……… تیری بہن کی ………

میرے پیٹ پر گھونسا مارو، پیٹھ پر لات مارو لیکن اُس سے بھی زیادہ غصّہ مجھے تب آتا ہے جب کوئی مجھ سے میرا مذہب پوچھتا ہے ـ لگتا ہے جیسے میری ماں بہن کو گالی دے رہا ہے ـ میں انسان ہوں اور ہندوستانی بھی ـ

آپ سے گذارش ہے کہ سفر میں یا کہیں بھی اجنبیوں سے اُن کا مذہب نہ پوچھیں اور اپنا مذہب نہ بتائیں ورنہ بات چیت کا خوشگوار موڈ کہاں سے کہیں اور نکل جاتا ہے ـ یہ نیا زمانہ ہے، ہم سبھی کو ساتھ ملکر رہنا ہے ـ

28
Jan

آج زلزلہ

   Posted by: admin

میرے ایک سچے مسلمان دوست نے پورے جوش کیساتھ کہنا شروع کیا کہ سونامی عذاب الہی ہے ـ ـ ـ میں بھی جوش میں اٹھ کھڑا ہوگیا اور اپنے مسلمان دوست سے پوچھا: اگر سونامی عذاب الہی ہے تو افغانستان اور عراق پر کونسا عذاب ہو رہا ہے؟

ظاہر ہے افغانستان کے بعد عالمی سپر طاقتوں کے اتحاد سے فی الحال عراقی عوام پر عذاب ہو رہا ہے ـ یہی وہ عالمی اتحاد ہے جس کی وجہ سے عراق میں روزانہ درجنوں افراد ہلاک ہو رہے، دنیا بھر کے عوام عراقیوں کی حمایت میں چیخ و پکار کرنے کے بعد اب آواز ہی دب گئی ہے مگر وہاں عالمی اتحاد ہر دن مضبوط اور مستحکم ہوتا جارہا ہے کیونکہ اتحاد آخر اتحاد ہے ـ

منحوس ذہنوں پر روزانہ سائنس کے تھپڑ جاری ہیں پھر بھی یہ منحوس اور کند ذہن لوگ سونامی کو عذاب الہی سمجھ کر اپنے آپ میں جھوٹی تسلّی رکھتے ہیں ـ سمندر کے نیچے اچانک چٹانوں کی رگڑ سے سونامی آیا جس کی وجہ سے لاکھوں افراد ہلاک ہوگئے ـ سونامی سے لاکھوں اموات کا ذمہ دار کون ہے اور عراق میں ہلاک ہونے والے ہزاروں انسانوں کا ذمہ دار کون ہے؟ یہ ہم سب اچھی طرح سمجھتے اور جانتے ہیں پھر بھی پرانے اور خیالی باتوں سے لطف اٹھانا فطرت میں شامل ہے ـ

ایک طرف دنیا کا قدرتی نظام اور دوسری طرف دنیا پر راج کرنے والے طاقتور حاکم ـ دنیا میں انسان حاکم بھی ہے اور محکوم بھی ـ تمام تاریخی اور مقدس مانے جانے والی کتابیں گواہ ہیں کہ زمانہ دراز سے کچھ بھی حاصل کرنے کیلئے جنگیں لڑی جاتی تھیں، ایک بادشاہ پڑوسی ملک کے بادشاہ کو اچانک تاراج کرنے کے بعد اسکی حکومت پر قبضہ کرلیتا تھا ـ اور آج بھی یہاں یہی روایت چلی آرہی ہے کہ طاقتور ملک کمزور ملکوں پر ہمیشہ اپنا دبدبہ قائم رکھنا چاہتا ہے ـ

یہ تحریریں میرے ہمخیالوں کیلئے لکھ رہا ہوں ـ آپ دیکھنا ایک دن ایسا بھی آئے گا کہ سائنسدان صاف صاف الفاظوں میں بتا دیں گے کہ آج صبح ٹھیک نو بجے فلاں جگہ زلزلہ آئے گا ـ مجھے یقین ہے تب بھی منحوس ذہن رکھنے والے سائنسدان کو خود منحوس سمجھیں گے یا پھر سائنسدانوں کو زلزلے سے ہوئی تباہیوں کا ذمہ دار ٹھہرائیں گے کیونکہ کہ بیچارے سائنسدان نے اپنے علم کے مطابق عوام کو انتباہ کردیا ـ

24
Dec

شعیب

   Posted by: admin

علی اور سکندر یہ دونوں نام مجھے بہت پسند ہیں ویسے میرا نام شعیب بھی کوئی برا نہیں ہے ـ جب میں چھوٹا تھا تو پورے خاندان ہی میں نہیں پورے اسکول، پورے علاقے میں اور دور دور تک شعیب نام کا کوئی نہیں تھا مگر آج ہر سو بچوں میں ایک کا نام شعیب رکھا جاتا ہے ـ انگریزی کے چھ اور اردو کے چار حروفوں سے بنا شعیب نام مجھے پہلے پسند نہیں تھا مگر اب اپنے نام پر فخر کرتا ہوں، غیر اردو ـ عربی دان میرے نام کو سویٹ نیم (پیارا نام) کہتے ہیں ـ مزے کی بات یہ ہے کہ میرا نام تو شعیب ہے مگر اسکا مطلب کبھی جاننے کی کوشش نہیں کیا، کہتے ہیں یہ ایک ہزاروں سال پرانی زبان ہے جسے عبرانی کہتے ہیں اور اس دور کے ایک معزز ہستی کا نام بھی شعیب ہی تھا ـ پاسپورٹ میں میرا پورا نام ’’ٹیپو محمد شعیب‘‘ ہے مگر شعیب کو چھوڑ کر شروع کے دونوں نام مجھے پسند نہیں اور ہر جگہ صرف شعیب ہی لکھا کرتا ہوں اگر کوئی مجھ سے پورا نام پوچھے تو صرف شعیب ہی کہتا ہوں ـ جب میں چھوٹا تھا اور رشتہ داروں کو پتہ چلا کہ میرا نام شعیب ہے تو سبھی نے تعجب کیا کہ یہ کیسا نام ہے مگر ہے تو پیارا نام، شعیب نام سننے اور پکارنے میں اچھا لگتا ہے اور چند لوگ ایسے بھی ہیں جو شعیب کو تلّفظ کے ساتھ ادا نہیں کرسکتے یعنی شعیب کا جملہ اس طرح ادا کرتے ہیں صحیب، سویب، شیب یا پھر صاحب ـ ـ ـ اور اسکول میں مجھے سیب کہہ کر چھیڑتے تھے تو بہت غصّہ آتا تھا ـ آج نئے ملنے والوں کو اپنا نام شعیب بتاتا ہوں تو کہتے ہیں: اووہ شعیب اختر! ـ ـ ـ جواب میں کہتا: اختر پختر کچھ نہیں میرا نام صرف شعیب ہے ـ والد نے میرا پورا نام ٹیپو محمد شعیب رکھا تھا اور جب اپنے والد سے ٹیپو کے متعلق پوچھا تو پتہ چلا ٹیپو ہمارے دادا کا نام تھا اور میرے دیگر بھائی بہنوں کے ناموں میں بھی ٹیپو نام جڑا ہوا ہے ـ خاندان اور پڑوسی کہتے ہیں کہ والد نے ہم بھائی بہنوں کے نام بہت ہی عمدہ اور خوبصورت رکھے ہیں، میرا نام شعیب اور باقی دو بھائیوں کے نام عمیر اور معاذ ـ پورے اسکول، کالج اور انسٹیٹیوٹس میں اکیلا شعیب تھا، جہاں بھی جس کمپنی میں نوکری کیا وہاں بھی اکیلا شعیب تھا اور آج بھی جس کمپنی میں نوکری کر رہا ہوں، یہاں تقریبا پانچ سو افراد کام کرتے ہیں پھر بھی اکیلا شعیب ہوں ـ